کنداپور،30؍اگست (ایس او نیوز) ایک المناک حادثے میں شیرور کے قریب ٹرین سے اترنے کی کوشش میں حادثے کا شکار ہونے والاکمٹہ کا شخص منگلوروکے اسپتال میں فوت ہوگیا ہے۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والے شخص کا نام مہادیو ویرنیکر (42سال) ہے۔امیش مہادیو ویرنیکر اپنے خاندان کے ساتھ سفر کررہا تھا۔ جب ٹرین شیرور کے قریب سگنل کراسنگ کے لئے دھیمی ہوگئی تواس کے گھر والوں نے راستے میں ہی اترنے کا فیصلہ کیا۔جب ویرنیکر ٹرین سے اترنے لگا تو اس کا توازن بگڑ گیا اور وہ چلتی ٹرین کی زد میں آگیا جس سے اس کے دونوں پیر کٹ گئے۔
زخمی ویرنیکر کو منگلورو کے وینلاک اسپتال منتقل کیا گیا تھا، مگر علاج کارگر نہ ہونے کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوگئی۔بیندور پولیس اسٹیشن میں غیر فطری موت کا معاملہ درج کردیا گیا ہے۔